سیاسیات مشرق و مغربعلامہ اقبال شاعری

لادين سياست

جو بات حق ہو ، وہ مجھ سے چھپي نہيں رہتي
خدا نے مجھ کو ديا ہے دل خبير و بصير
مري نگاہ ميں ہے يہ سياست لا ديں
کنيز اہرمن و دوں نہاد و مردہ ضمير
ہوئي ہے ترک کليسا سے حاکمي آزاد
فرنگيوں کي سياست ہے ديو بے زنجير

متاع غير پہ ہوتي ہے جب نظر اس کي
تو ہيں ہراول لشکر کليسيا کے سفير

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button