Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rank-math domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u500905684/domains/urdupoetrylibrary.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114

Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rocket domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u500905684/domains/urdupoetrylibrary.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Rwish Qaza e Ilahi Ki Hy Ajeeb o Gareeb
سیاسیات مشرق و مغربعلامہ اقبال شاعری

بلشويک روس

روشِ قضائے الہٰی کی ہے عجیب و غریب
خبر نہیں کہ ضمیرِ جہاں میں ہے کیا بات

معا نی: بلشویک روس: کمیونسٹ روس ۔ وہ روس جس میں کارل مارکس یہودی کا نظام اشتراکیت نافذ ہے ۔ روش: طریقہ ۔ قضائے الہٰی : اللہ کی طرف سے قضا و قدر ۔ ضمیر جہاں : جہاں کا دل ۔
مطلب: قضا و قدر (جو اللہ کی جانب سے ہوتی ہے) کا طریقہ بھی عجیب و غریب ہے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ جہان کے دل میں کیا بات پوشیدہ ہے اور اس نے روس کو کس باطنی مقصد کے تحت بلشویک یا کمیونسٹ یا اشتراکی ملک بنا دیا ہے ۔

ہوئے ہیں کسرِ چلیپا کے واسطے مامور
وہی کہ حفظِ چلیپا کو جانتے تھے نجات

معانی: چلیپا: سولی، صلیبب، عیسائیت کی علامت ۔ حفظ چلیپا: صلیب کی حفاظت ۔ نجات: چھٹکارا ۔ کسر چلیپا: صلیب کیو ختم کرنا، عیسائیت کو ختم کرنا ۔ مامور ہوئے ہیں : مقرر ہوئے ہیں ۔
مطلب: یوں تو یورپ کے سارے ممالک اور ان کے عیسائی اسلام کے مخالف رہے ہیں لیکن روس کے بادشاہ جو زار کہلاتے تھے عیسائیت کی حفاظت اور مسلمانوں کی دشمنی میں پیش پیش تھے لیکن قضا و قدر نے دیکھیے کیا کیا روس کے ان عیسائیوں کو جو صلیب کی حفاظت کو اپنی دنیا اور آخرت کے لیے چھٹکارا کا باعث سمجھتے تھے ۔ قضا و قدر نے ان کو ہی صلیب کے مٹانے پر مقرر کر دیا ہے کیونکہ جس اشتراکیت کو روسیوں نے اپنے ملک میں نافذ کیا ہے اس کی بنیاد بے دینی، لامذہبیت اور لاخدا پر ہے ۔

یہ وحی دہریت رُوس پر ہوئی نازل
کہ توڑ ڈال کلیسائیوں کے لات و منات

معانی: وحی: اللہ کا پیغام ۔ دہریت: بے دینی ۔ کلیسائیوں کے لات و منات: گرجا والوں کے یعنی عیسائیوں کے گرجوں میں رکھے ہوئے بت ۔ حضرت عیسیٰ اور مریم کے بت بھی گرجوں میں اسی طرح ہوتے ہیں جس طرح کبھی کعبے میں لات و منات نامی بت رکھے ہوئے تھے ۔
مطلب: علامہ کہتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے روس کے ملک پر اشتراکیت کی شکل میں بے دینی اور لاخدا کا جو پیغام اترا ہے اس نے گرجا والوں کے بت توڑ دیئے ہیں اور ہر طرف دہریت (لادینیت) کا دور دورہ ہو گیا ہے ۔ قضا و قدر کا شاید روس میں کمیونزم نافذکرنے کا یہی مقصد ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button