علامہ اقبال شاعریمحراب گل افغان کے افکار

يہ نکتہ خوب کہا شير شاہ سوري نے

يہ نکتہ خوب کہا شير شاہ سوري نے
کہ امتياز قبائل تمام تر خواري
عزيز ہے انھيں نام وزيري و محسود
ابھي يہ خلعت افغانيت سے ہيں عاري
ہزار پارہ ہے کہسار کي مسلماني
کہ ہر قبيلہ ہے اپنے بتوں کا زناري

وہي حرم ہے ، وہي اعتبار لات و منات
خدا نصيب کرے تجھ کو ضربت کاري

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button