اسلام اور مسلمانعلامہ اقبال شاعری

افرنگ زدہ

(1)

ترا وجود سراپا تجلی افرنگ
کہ تو وہاں کے عمارت گروں کی ہے تعمير
مگر يہ پيکر خاکی خودی سے ہے خالی
فقط نيام ہے تو، زرنگار و بے شمشير

(2)

تری نگاہ ميں ثابت نہيں خدا کا وجود
مری نگاہ ميں ثابت نہيں وجود ترا
وجود کيا ہے، فقط جوہر خودی کی نمود
کر اپنی فکر کہ جوہر ہے بے نمود ترا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button