ادبیات فنون لطیفہعلامہ اقبال شاعری

مرد بزرگ

فرت بھي عميق ، اس کي محبت بھي عميقاس کي ن
قہر بھي اس کا ہے اللہ کے بندوں پہ شفيق
پرورش پاتا ہے تقليد کي تاريکي ميں
ہے مگر اس کي طبيعت کا تقاضا تخليق
انجمن ميں بھي ميسر رہي خلوت اس کو
شمع محفل کي طرح سب سے جدا ، سب کا رفيق
مثل خورشيد سحر فکر کي تاباني ميں
بات ميں سادہ و آزادہ، معاني ميں دقيق

اس کا انداز نظر اپنے زمانے سے جدا
اس کے احوال سے محرم نہيں پيران طريق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button