بانگ درا (حصہ سوم)علامہ اقبال شاعری

دوستارے

آئے جو قراں ميں دو ستارے
کہنے لگا ايک ، دوسرے سے
يہ وصل مدام ہو تو کيا خوب
انجام خرام ہو تو کيا خوب

تھوڑا سا جو مہرباں فلک ہو
ہم دونوں کی ايک ہی چمک ہو

ليکن يہ وصال کی تمنا
پيغام فراق تھی سراپا
گردش تاروں کا ہے مقدر
ہر ايک کی راہ ہے مقرر

ہے خواب ثبات آشنائی
آئين جہاں کا ہے جدائی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button