بانگ درا (حصہ سوم)علامہ اقبال شاعری

تعليم اوراس کے نتائج

تضمين بر شعر ملا عرشی

خوش تو ہيں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
لب خنداں سے نکل جاتی ہے فرياد بھی ساتھ
ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعليم
کيا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ
گھر ميں پرويز کے شيريں تو ہوئی جلوہ نما
لے کے آئی ہے مگر تيشۂ فرہاد بھی ساتھ

تخم ديگر بکف آريم و بکاريم ز نو
کانچہ کشتيم ز خجلت نتواں کرد درو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button