بانگ درا (حصہ سوم)علامہ اقبال شاعری

موٹر

کيسی پتے کی بات جگندر نے کل کہی
موٹر ہے ذوالفقار علی خان کا کيا خموش

ہنگامہ آفريں نہيں اس کا خرام ناز
مانند برق تيز ، مثال ہوا خموش

ميں نے کہا ، نہيں ہے يہ موٹر پہ منحصر
ہے جادۂ حيات ميں ہر تيزپا خموش

ہے پا شکستہ شيوۂ فرياد سے جرس
نکہت کا کارواں ہے مثال صبا خموش

مينا مدام شورش قلقل سے پا بہ گل
ليکن مزاج جام خرام آشنا خموش

شاعر کے فکر کو پر پرواز خامشی
سرمايہ دار گرمی آواز خامشی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button