اسلام اور مسلمانعلامہ اقبال شاعری

تقدير

نااہل کو حاصل ہے کبھی قوت و جبروت
ہے خوار زمانے ميں کبھی جوہر ذاتی

شايد کوئی منطق ہو نہاں اس کے عمل ميں
تقدير نہيں تابع منطق نظر آتی

ہاں، ايک حقيقت ہے کہ معلوم ہے سب کو
تاريخ امم جس کو نہيں ہم سے چھپاتی

‘ہر لحظہ ہے قوموں کے عمل پر نظر اس کی
براں صفت تيغ دو پيکر نظر اس کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button