اسلام اور مسلمانعلامہ اقبال شاعری
آزادی شمشير کے اعلان پر
سوچا بھی ہے اے مرد مسلماں کبھی تو نے
کيا چيز ہے فولاد کی شمشير جگردار
اس بيت کا يہ مصرع اول ہے کہ جس ميں
پوشيدہ چلے آتے ہيں توحيد کے اسرار
ہے فکر مجھے مصرع ثانی کی زيادہ
اللہ کرے تجھ کو عطا فقر کی تلوار
قبضے ميں يہ تلوار بھی آجائے تو مومن
يا خالد جانباز ہے يا حيدر کرار