اسلام اور مسلمانعلامہ اقبال شاعری

علم اور دين

وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم
کيا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا نديم

زمانہ ايک ، حيات ايک ، کائنات بھی ايک
دليل کم نظری، قصۂ جديد و قديم

چمن ميں تربيت غنچہ ہو نہيں سکتی
نہيں ہے قطرہ شبنم اگر شريک نسيم

وہ علم، کم بصری جس ميں ہمکنار نہيں
تجليات کليم و مشاہدات حکيم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button