بانگ درا (حصہ سوم)علامہ اقبال شاعری

رام

لبريز ہے شراب حقيقت سے جام ہند
سب فلسفی ہيں خطۂ مغرب کے رام ہند
يہ ہنديوں کے فکر فلک رس کا ہے اثر
رفعت ميں آسماں سے بھی اونچا ہے بام ہند
اس ديس ميں ہوئے ہيں ہزاروں ملک سرشت
مشہور جن کے دم سے ہے دنيا ميں نام ہند
ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز
اہل نظر سمجھتے ہيں اس کو امام ہند
اعجاز اس چراغ ہدايت کا ہے يہی
روشن تر از سحر ہے زمانے ميں شام ہند

تلوار کا دھنی تھا ، شجاعت ميں فرد تھا
پاکيزگی ميں ، جوش محبت ميں فرد تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button