علامہ اقبال شاعریعورت

عورت

جوہر مرد عياں ہوتا ہے بے منت غير
غير کے ہاتھ ميں ہے جوہر عورت کي نمود

راز ہے اس کے تپ غم کا يہي نکتہ شوق
آتشيں ، لذت تخليق سے ہے اس کا وجود

کھلتے جاتے ہيں اسي آگ سے اسرار حيات
گرم اسي آگ سے ہے معرکہ بود و نبود

ميں بھي مظلومي نسواں سے ہوں غم ناک بہت
نہيں ممکن مگر اس عقدہ مشکل کي کشود

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button