ادبیات فنون لطیفہعلامہ اقبال شاعری

سرود حرام

نہ ميرے ذکر ميں ہے صوفيوں کا سوز و سرور
نہ ميرا فکر ہے پيمانہ ثواب و عذاب
خدا کرے کہ اسے اتفاق ہو مجھ سے
فقيہ شہر کہ ہے محرم حديث و کتاب

اگر نوا ميں ہے پوشيدہ موت کا پيغام
حرام ميري نگاہوں ميں ناے و چنگ و رباب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button