ادبیات فنون لطیفہعلامہ اقبال شاعری

دين و ہنر


سرود و شعر و سياست ، کتاب و دين و ہنر
گہر ہيں ان کي گرہ ميں تمام يک دانہ

ضمير بندہ خاکي سے ہے نمود ان کي
بلند تر ہے ستاروں سے ان کا کاشانہ

اگر خودي کي حفاظت کريں تو عين حيات
نہ کر سکيں تو سراپا فسون و افسانہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button