ادبیات فنون لطیفہعلامہ اقبال شاعری

شعر عجم

ہے شعر عجم گرچہ طرب ناک و دل آويز
اس شعر سے ہوتي نہيں شمشير خودي تيز
افسردہ اگر اس کي نوا سے ہو گلستاں
بہتر ہے کہ خاموش رہے مرغ سحر خيز
وہ ضرب اگر کوہ شکن بھي ہو تو کيا ہے
جس سے متزلزل نہ ہوئي دولت پرويز

اقبال يہ ہے خارہ تراشي کا زمانہ
‘از ہر چہ بآئينہ نمايند بہ پرہيز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button