Home / علامہ اقبال شاعری / ضرب کلیم / سیاسیات مشرق و مغرب / ابليس کا فرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام
Laa Ker Brahmnun Ko Siyasat k Beej May

ابليس کا فرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام

لا کر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں
زناريوں کو دير کہن سے نکال دو
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا
روح محمد اس کے بدن سے نکال دو
فکر عرب کو دے کے فرنگي تخيلات
اسلام کو حجاز و يمن سے نکال دو
افغانيوں کي غيرت ديں کا ہے يہ علاج
ملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
اہل حرم سے ان کي روايات چھين لو
آہو کو مرغزار ختن سے نکال دو

اقبال کے نفس سے ہے لالے کي آگ تيز
ايسے غزل سرا کو چمن سے نکال دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے