Mzhb May Bht Taza Pasand Iski Tabiyyt

پنجابی مسلمان

مذہب ميں بہت تازہ پسند اس کی طبيعت
کر لے کہيں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد

تحقيق کی بازی ہو تو شرکت نہيں کرتا
ہو کھيل مريدی کا تو ہرتا ہے بہت جلد

تاويل کا پھندا کوئی صياد لگا دے
يہ شاخ نشيمن سے اترتا ہے بہت جلد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے