اسلام اور مسلمانضرب کلیمعلامہ اقبال شاعری

آزادی

ہے کس کی يہ جرات کہ مسلمان کو ٹوکے
حريت افکار کی نعمت ہے خدا داد

چاہے تو کرے کعبے کو آتش کدہ پارس
چاہے تو کرے اس ميں فرنگی صنم آباد

قرآن کو بازيچہ تاويل بنا کر
چاہے تو خود اک تازہ شريعت کرے ايجاد

ہے مملکت ہند ميں اک طرفہ تماشا
اسلام ہے محبوس ، مسلمان ہے آزاد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button