بانگ درا (حصہ سوم)علامہ اقبال شاعری

تضمين بر شعر انيسی شاملو


Deprecated: preg_split(): Passing null to parameter #3 ($limit) of type int is deprecated in /home/u500905684/domains/urdupoetrylibrary.com/public_html/wp-content/themes/jannah/framework/functions/post-functions.php on line 805

ہميشہ صورت باد سحر آوارہ رہتا ہوں
محبت ميں ہے منزل سے بھی خوشتر جادہ پيمائی

دل بے تاب جا پہنچا ديار پير سنجر ميں
ميسر ہے جہاں درمان درد نا شکيبائی

ابھی نا آشنائے لب تھا حرف آرزو ميرا
زباں ہونے کو تھی منت پذير تاب گويائی

يہ مرقد سے صدا آئی ، حرم کے رہنے والوں کو
شکايت تجھ سے ہے اے تارک آئين آبائی

ترا اے قيس کيونکر ہوگيا سوز دروں ٹھنڈا
کہ ليلی ميں تو ہيں اب تک وہی انداز ليلائی

نہ تخم ‘لا الہ’ تيری زمين شور سے پھوٹا
زمانے بھر ميں رسوا ہے تری فطرت کی نازائی

تجھے معلوم ہے غافل کہ تيری زندگی کيا ہے
کنشتی ساز، معمور نوا ہائے کليسائی

ہوئی ہے تربيت آغوش بيت اللہ ميں تيری
دل شوريدہ ہے ليکن صنم خانے کا سودائی

وفا آموختی از ما، بکار ديگراں کر دی
ربودی گوہرے از ما نثار ديگراں کر دی


Deprecated: preg_split(): Passing null to parameter #3 ($limit) of type int is deprecated in /home/u500905684/domains/urdupoetrylibrary.com/public_html/wp-content/themes/jannah/framework/functions/post-functions.php on line 805

محمد نظام الدین عثمان

نظام الدین، ملتان کی مٹی سے جڑا ایک ایسا نام ہے جو ادب اور شعری ثقافت کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات سمجھتا ہے۔ سالوں کی محنت اور دل کی گہرائیوں سے، انہوں نے علامہ اقبال کے کلام کو نہایت محبت اور سلیقے سے جمع کیا ہے۔ ان کی یہ کاوش صرف ایک مجموعہ نہیں بلکہ اقبال کی فکر اور پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کی ایک عظیم خدمت ہے۔ نظام الدین نے اقبال کے کلام کو موضوعاتی انداز میں مرتب کیا ہے تاکہ ہر قاری کو اس عظیم شاعر کے اشعار تک باآسانی رسائی ہو۔ یہ کام ان کے عزم، محبت، اور ادب سے گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے دیگر نامور شعرا کے کلام کو بھی یکجا کیا ہے، شاعری کے ہر دلدادہ کے لیے ایک ایسا وسیلہ مہیا کیا ہے جہاں سے وہ اپنے ذوق کی تسکین کر سکیں۔ یہ نہ صرف ایک علمی ورثے کی حفاظت ہے بلکہ نظام الدین کی ان تھک محنت اور ادب سے محبت کا وہ شاہکار ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button